بھارت میں ایڈمٹ کارڈ پر امیدوار کے بجائے کتے کی تصویر چھاپ دی گئی

ممبئی (آئی این پی )بھارتی ریاست بہار میں چپڑاسی کی بھرتی کے امتحان کیلئے جاری ایڈمٹ کارڈ پر امیدوار کے بجائے کتے کی تصویر چھاپ دی گئی جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق  ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چپڑاسی کی بھرتی کیلئے ہونے والے امتحان کیلئے ایک ایڈمٹ کارڈ پر کتے کی تصویر نے امیدوار کو مشکل میں ڈال دیا۔15 مارچ کو ہونے والے امتحان کے اس ایڈمٹ کارڈ پر نام، رول نمبر اور دیگر تفصیلات درست درج ہیں لیکن امیدوار کی تصویر کی جگہ کتے کی تصویر چھپی ہوئی ہے، امیدوار اسے درست کروانے کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے