افغان طالبان خطے اور عالمی استحکام کیلئے خطرہ ہیں: اقوام متحدہ

طالبان رجیم کے  قوانین نے افغان عوام بالخصوص خواتین کامستقبل دائو پر لگا دیا ہے
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیاں، دہشتگردوں کی حمایت اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر انتباہ جاری کر دیا۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما)  کی نائب نمائندہ جورجٹ گگنون  نے  سیکورٹی کونسل کو بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اور انسانی حقوق کی صورتحال بدستور عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ افغان طالبان رجیم کے نظریاتی و صنفی امتیاز پر مبنی قوانین نے افغان عوام، بالخصوص خواتین کامستقبل دائو پر لگا دیا ہے