فلم‘ٹی وی کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

76 سالہ اداکار   گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے‘ایک روز پہلے قومہ میں چلے گئے تھے
لاہور (آئی این پی) ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔  اہل خانہ کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ رات قومہ میں چلے گئے تھے۔76 سالہ اداکار  ایک عرصہ سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور  پچھلے پندرہ روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے‘انہوںنے دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔ سینئر اداکار عاصم بخاری کو 2014 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔عاصم بخاری نے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا، ان کا  شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے عاصم بخاری کے انتقال پر  شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے اسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔