7 لاکھ فوج 10 ہزار طالبان کے خلاف کیوں ناکام، سروسز چیف کو کٹہرے میں کھڑا کریں:شیر افضل مروت

7 لاکھ فوج 10 ہزار طالبان کے خلاف کیوں ناکام، سروسز چیف کو کٹہرے میں کھڑا کریں:شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی میں اپنے سخت خطاب میں کہا کہ پاکستان کے جرنیلوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ کو آزاد پھرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس نے کشمیر کا سودا کیا اور پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا۔

 شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ ان جرنیلوں کے اثرات کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا مسئلہ سیاستدانوں کی کمیوں اور جرنیلوں کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ فوجی قیادت اور سیاستدانوں کی کارکردگی میں کیوں کوئی بہتری نہیں آئی اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیوں کامیاب نہیں ہو پا رہیں؟ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام فوج کے پیچھے نہیں کھڑی ہوگی، جنگ جیتنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پالیسیوں کو فوج کے بجائے ایوان میں تشکیل دیا جائے، تاکہ ریاست کی حکمت عملی میں کوئی واضح سمت ہو۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان میں طالبان کو واپس بسانے میں تمام سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے، اور اگر اس طرح کے حالات بنے رہے تو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے طویل مدتی پالیسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیاروں کی لاشیں چاہتے ہیں تاکہ اپنی جدوجہد کو جواز دے سکیں۔ ان کے مطابق، قوم کو اس جنگ کا حصہ بنایا جانا چاہیے تاکہ فوج اور عوام یکجا ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت سکیں۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ فوجی قیادت کو اس ایوان میں طلب کیا جائے تاکہ ان کی کارکردگی کے بارے میں سوالات کیے جا سکیں۔