بینک کیش سے لاکھوں روپے چوری ،کیشئرگرفتار

کیشئر محمد عمیر نے بینک سے پیسے چوری کر کے کرپٹو کرنسی خرید لی،ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بینک کیش سے 37لاکھ روپے چوری ہونے کا انکشاف ہوا،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بینک کیشئر محمد عمیرکو گرفتار کر لیا،کیشئر محمد عمیر نے بینک سے پیسے چوری کر کے کرپٹو کرنسی خرید لی،ایف آئی اے نے بینک مینجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیاگرفتار ملزم محمد عمیر سے خریدے گئے بٹ کوائن تاحال ریکور نہ ہو سکے،ایف آئی اے نے بینک کیشئر محمد عمیر کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ قبضے میں لے لیاحبیب میٹروپولیٹن بینک پیکو روڈ کی برانچ سے کیش چوری کیا گیا۔