بینکوں سے چیک چوری کرکے کیش کروانے والا گرفتار

 شاد باغ پولیس نے بینک انتظامیہ کو 1کروڑ 98لاکھ کء نقصان سے بچا لیا
 ملزم پرائیویٹ بینک میں چیک کیش کروانے آیا ، بلاک ہونے پر فرار ہوگیا 
شاہد علی نے پرائیویٹ بینک سے 30 کے قریب چیک چرا ئے،25 برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے چیک چوری کرکے کیش کروانیوالاشاطر ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق شاد باغ پولیس نے بینک انتظامیہ کو 1کروڑ 98لاکھ مالیت کے نقصان سے بچالیا،ملزم کو گرفتار کرلیاشاد باغ پولیس نے اطلاع ملنے پرفوری رسپانس کرتے ملزم کو گرفتار کیا ملزم پرائیویٹ بینک میں چیک کیش کروانے آیاجو چیک بلاک ہونے پرموقع سے فرارہو گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق شاد باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے 25 کے قریب چوری شدہ چیک برآمد کیے، ریکارڈ یافتہ ملزم سابقہ بینک ملازم تھا جو مختلف بینکوں میں ملازمت کرتا رہا ہے ملزم شاہد علی نے پرائیویٹ بینک سے 30 کے قریب چیک چرا رکھے تھے۔