اسلام آباد :پانی کی قلت ،خانپور ڈیم میں صرف 28 دن کا ذخیرہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے پانی کی فراہمی خطرے میں پڑ گئی، خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 28 دن کا رہ گیا۔ ترجمان واٹر مینجمنٹ کے مطابق ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی مکمل گنجائش 1982 فٹ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پانی کی قلت کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو خانپور ڈیم سے پانی کی فراہمی 120 کیوسک سے کم کر کے 90 کیوسک کر دی گئی ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔علاوہ ازیں ملکی دریاوٓں میں پانی کا اتار چڑھاوٓ،آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی آرہی ہے ،آبی ذخائر میں ایک ہفتے میں پانی کی سطح 9 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد گر گئی۔ترجمان واپڈاکے مطابق تین بڑے پانی کے ڈیمز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 33 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ کی سطح پر آگیا۔