اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی کی فراہمی 120 کیوسک سے کم کر کے 90 کیوسک کر دی گئی
اسلام آباد (آئی این پی )جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے پانی کی فراہمی خطرے میں پڑ گئی، خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 28 دن کا رہ گیا ہے۔ ترجمان واٹر مینجمنٹ کے مطابق ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی مکمل گنجائش 1982 فٹ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پانی کی قلت کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو خانپور ڈیم سے پانی کی فراہمی 120 کیوسک سے کم کر کے 90 کیوسک کر دی گئی ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں