وزیر صحت کم از کم اجرت نہ دینے پربرہم

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کے دورے کے دوران بعض ملازمین کو حکومت پنجاب کی مقررہ کم از کم اجرت سے بھی کم تنخواہ دیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ محنت کش ملازمین کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور کم از کم اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے دورے کے دوران کلینک میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کو دستیاب خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔