اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کر لی

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

دورانِ سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ سابق وزیراعلیٰ کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اس لیے عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد یہ درخواست منظور کر لی۔سماعت کے دوران سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن حکام نے چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے۔