برطانوی حکومت کی 20 برس سے قید ابو زبیدہ کو زرتلافی کی بھاری رقم کی ادائیگی

لندن(آئی این پی)برطانوی حکومت نے گوانتانامو بے جیل میں 20 برس سے قید ابو زبیدہ کو زرتلافی کے طور پر بھاری رقم کی ادائیگی کی ہے، ابو زبیدہ پر القاعدہ کا سینئر رہنما ہونے اور اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ابو زبیدہ کو بغیر کسی جرم ثابت ہوئے 20 سال سے گوانتانامو بے جیل میں رکھا گیا ہے۔  برطانوی میڈیا کے مطابق ابو زبیدہ نے اپنے وکیل کے ذریعے برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ فلسطینی نژاد ابو زبیدہ کو امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے نے جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ میڈیا کے مطابق امریکی حکومت ابو زبیدہ کے القاعدہ کے سینئر رہنما ہونے کے دعوے سے دستبردار ہوچکی ہے