پختونخوا سے بھاری اسلحہ اسلام آباد منتقل کرنیکی کوشش ناکام

ترنول پولیس نے بڑی کھیپ پکڑ کر ریکارڈ یافتہ 8مقدمات کا ملزم قابو کرلیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پولیس نے خیبرپختونخوا سے بھاری اسلحہ اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب نے تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں8 مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مختلف بور کے272 پستول، 20 جدید خودکار بندوقیں معہ میگزنیز،23 ہزار سے زائد گولیاں،150گرام آئس اور 4 ہزار 450 کلوگرام ہیروئن بھی بر آمد کرلی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔