استنبول نمائش میں پاکستانی کمپنیوںنے قالینوں کے بیسٹ ڈیزائن کے 2 ایوارڈز جیت لیے

 لاہور(آئی این پی)استنبول میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش سی ایف ای میں پہلی مرتبہ شرکت کر نے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی پاکستانی ایکسپورٹرکمپنیوں نے بیسٹ ڈیزائن کے دو ایوارڈز جیت لئے ۔ پاکستانی ایکسپورٹرکمپنیوں شیخ کارپٹ اور ریڈ اِنک نے اعلیٰ معیار اور جدید ڈیزائن کی بدولت پاکستان کے لئے دو ایوارڈز حاصل کیے ۔