پنجاب : 30اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے

لاہور میں سمیع شیخ ماڈل ٹائون، سنبل کینٹ،حمیرا اسسٹنٹ کمشنر راوی مقرر،کئی ہسپتالوں کے ایم ایس بھی تبدیل 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں 30اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون لاہور عبدالباسط صدیقی کو ریلیو کرتے ہوئے حکومتِ سندھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ جہلم سے عبدالسمیع شیخ کو اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون لاہور تعینات کردیا گیا ہیجبکہ ڈی جی پی ای آر اے کے ڈسپوزل پرموجود حافظ آفتاب اشرف کی جہلم میں تقرری کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ فاطمہ ارشد کو سروسز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر راوی لاہور سنبل کو تعینات کیا گیا ہے۔ شجاع آباد سے حمیرا شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر راوی لاہور تعینات کردیا گیا۔کوٹلی ستیاں سیثناکو اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ،سیکشن آفیسر ہائیر ایجوکیشن تیمور عادل کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں لگا دیا گیا۔ندیم بلوچ کو صادق آباد سے ریلیوکرتے ہوئے حکومتِ سندھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ظفر وال سے عمران رسول کو اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ،لاہور صدر سے قیصر عباس کا تبادلہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ظفر وال،عابد ممتاز خان کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور صدر ،یسریٰ سہیل بٹ کو اسسٹنٹ کمشنر شا ہ پور تعینات کیا گیا ہے۔ماہم مشتاق کو اے سی ساہیوال (سرگودھا) کے عہدے سے ہٹا تے ہوئے ایڈمنسٹریشن ونگ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔شمس الرحمن اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال (سرگودھا)،جواد حسین ملک کو اسسٹنٹ کمشنر بورے والا،محسن اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کردیا گیا۔عائشہ ظفر کا کہوٹہ سے تبادلہ کرتے ہوئے ایڈمن ونگ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شیریں گل کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ،احمد شیر کو اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ،سب رجسٹرار واہگہ ٹائون راحیل بیگ کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔میر رومان خلیل کا کوٹ ادو سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فاروق محمود جنجوعہ کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ،رب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،وسیم عباس کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا۔انعم علی خان کا رینالہ خورد سے تبادلہ کرکے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صائمہ نذیر کو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد لگا دیا گیا۔عائشہ بدر کا حضرو سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاولپور کی ڈسپوزل پر موجود عمران رفیق کو اسسٹنٹ کمشنر حضرو تعینات کردیا گیا۔صفہ عابد کا دینہ سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔تیمور خان کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ لگا دیا گیا۔عتیقہ عنایت مدنی کا شاہکوٹ سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔اقرا ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ،ارم شہزادی کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ،فاروق اللہ خان کو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں تعینات کردیا گیا۔محبوب اقبال کو ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اصغر علی کو ان کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن تعینات کردیا گیا۔شاہد اقبال کا خیرپور سے تبادلہ کرتے ہوئے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ انیس خان بھٹی کو اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی ، زاہد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ،وقاص ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر ،فیض فرید کو اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ تعینات کردیا گیا۔دریں اثنا محکمہ صحت میں ڈاکٹر ریحان اظہر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،ڈاکٹر کاشف شہزاد ورک کو سی ای او ڈی ایچ اے سرگودھا ،ڈاکٹر ملیحہ خان کو ایم ایس گوجرہ جنرل ہسپتال ،ڈاکٹر امیر بشیر کو سی ای او ڈی ایچ اے راجن پور، ڈاکٹر عمر شریف راٹھور کو سی ای او ڈی ایچ اے گوجرانوالہ، ڈاکٹر رانا خوشنود حسین کو ڈی ایچ او سرگودھا ، ڈاکٹر حافظ بابر علی کو سی ای او ڈی ایچ اے رحیم یار خان تعینات کردیا گیا۔