واشنگٹن (آئی این پی )امریکی شہری نے 1 گھنٹے میں کاغذ کے 250 جہاز بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنی جگہ بنا لی۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ڈی فریز نے دو سال پہلے اپنے اس ریکارڈ کو درج کروانے کے لیے پہلی بار درخواست دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مجھے دسمبر 2025 میں یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنے کی باضابطہ منظوری ملی اور اب اس ہفتے میں نے یہ ریکارڈ بنا لیا۔