لاہور(آئی این پی )پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی نے سائنسدانوں اور عملے کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔فرانزک اتھارٹی نے پیفڈا اتھارٹی کے برابر پیکج دینے کی سفارشات حکومت کو پیش کردیں ۔ذرائع کے مطابق فرانزک میں اے ڈی جی کی تنخواہ 11 لاکھ ، پیفڈا میں ممبر کی تنخواہ 15 لاکھ روپے لے رہا ہے ،ڈائریکٹر فورنزک 7 لاکھ 50 ہزار جبکہ پیفڈا ممبر 15 لاکھ وصول کررہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ فرانزک اتھارٹی کی تنخواہوں میں ناہمواری پر اصلاحات کرے ،اے جی فرانزک کی تنخواہ 11 لاکھ روپے سے 15 لاکھ اورکوالٹی ایشورنس کی تنخواہ 4 لاکھ 25 سے 7 لاکھ 25 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے