لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں ضم کر دیا گیا۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت نئے ڈی جی کے انتخاب کیلئے چیئرمین پی اینڈڈی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ جو ڈی جی کیلئے امیدواروں کا جائزہ لیکر انتخاب کریگی۔ انتخاب کو شفاف بنانے کیلئے فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی ڈاکٹر امجد عہدے سے سبکدوش، انکے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی ،سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید ودیگر نے شرکت کی۔حکام کے مطابق ڈاکٹر امجد بھی دیگر امیدواروں کی طرح مستقل ڈی جی کیلئے امیدوار بن سکتے ہیں۔ انتخاب تک سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید کو ڈی جی کا اضافی چارج دیدیا گیا۔