عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے:گورنر خیبرپختونحوا
اسلام آباد(آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت کو 4 دن میں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا صوبہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے حوالے سے خاص توجہ چاہتا ہے۔ مٹھی بھر دہشت گرد ہمارے لیے کچھ نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔