پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا

جنوبی افریقہ کو  ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا،کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریاں
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریاں، کراچی کے میدان پر تاریخ رقم ہو گئی،کراچی کے میدان پر تاریخ رقم، پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا،سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 260 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی  آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 350 یا اس سے زائد کا ہدف عبور کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان ملڈر نے 2 جبکہ لنگی اینگیڈی اور کوربن بوش نے ایک، ایک وکٹ لی۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔