پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس 407 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 113,322 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 113 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر منفی زون میں چلا گیا تھا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 279.06 روپے پر آ گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی معاشی استحکام کی جانب مثبت اشارے سمجھے جا رہے ہیں۔