اچھرہ: جیولر مارکیٹ سے کروڑوں مالیت کا سونا ہتھیانے کا مقدمہ درج

اچھرہ: جیولر مارکیٹ سے کروڑوں مالیت کا سونا ہتھیانے کا مقدمہ درج

اچھرہ کے علاقے میں جیولر مارکیٹ سے کروڑوں مالیت کے سونے کی چوری کے واقعے کے بعد پولیس نے ایک اور متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ دکان مالک کے بھتیجے نوالعین کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں 9 کروڑ سے زائد مالیت کے سونے کی چوری کا الزام شامل ہے۔ مدعی نورالعین کے پھوپھا اعجاز نے سونا فروخت کرنے کے لیے ملزم شیخ وسیم کے پاس رکھا تھا۔پولیس نے مقدمہ امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کا بیان ریکارڈ کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور دیگر دعویدار سامنے آنے یا شواہد ملنے کی صورت میں مزید مقدمات درج کیے جا سکتے ہیں۔