اچھرہ صرافہ مارکیٹ: کروڑوں کا سونا ہتھیانے والا ملزم گرفتار

اچھرہ صرافہ مارکیٹ: کروڑوں کا سونا ہتھیانے والا ملزم گرفتار

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ اچھرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی برآمدگی کرلی گئی ہے۔
ملزم سے 1734 گرام سونا اور 3 کروڑ سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔اس کے علاوہ کروڑوں مالیت کی گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد ہوا۔ملزم نے تاجروں سے سونا ہتھیانے کے بعد مارکیٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔یہ واردات سوچی سمجھی اور منصوبہ بند تھی؛ واردات سے پہلے ملزم نے اپنا گھر اور گاڑیاں فروخت کر دی تھیں۔ایف آئی آر درج ہونے کے فوراً بعد پولیس نے مختلف ٹیمز کو ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹاسک دیا تاکہ وہ بیرون ملک نہ فرار ہو سکے۔تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس دونوں استعمال کی گئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ریکوری ممکن ہو۔ملزم کے خلاف متعلقہ تھانہ میں 20 مقدمات درج ہیں۔