لاہور(کرائم رپورٹر) خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر لاہور سے ملتان جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے دوران ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث پیش آیا۔حادثے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ 4 مسافر شدید زخمی اور 5 معمولی زخمی ہوئیموٹروے پولیس نے ریسکیو اور ایف ڈبلیو او کی ٹیموں کے ساتھ فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال منتقل کیا گیاسیکٹر کمانڈر، ڈی ایس پی اور موٹروے پولیس کی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر موجود رہیں اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔