شامیوں کو اپنا بحران خود حل کرنا چاہیے :ڈونلڈٹرمپ

 دنیا میں بہت سے بحران ہیں لیکن روس یوکرائن کے مسئلے کو حل کرنا میری  اولین ترجیح ہے
    دمشق(یواین پی)اپنی انتخابی مہموں کے دوران ماضی میں بار بار روس۔ یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرنے اور جنگ ختم کرنے کی کوششوں کا عزم کرنے کے بعد شام کے حوالے سیڈونلڈ ٹرمپ لا تعلق نظر آتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا میں بہت سے بحران ہیں لیکن روس۔یوکرین کے مسئلے کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔جب کہ وہ سمجھتے تھے کہ مشرق وسطی کی صورتحال کی اہمیت کے باوجود روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات کو حل کرنا آسان ہے۔