واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں امریکہ کی بہترین پریس سیکریٹریز میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے دوران بھرپور محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیے ہیں۔ٹرمپ کے مطابق، کیرولین لیویٹ نے 2018 سے لے کر 2024 کے صدارتی انتخابی مہم سمیت مختلف مرحلوں میں انصاف، آزادی اور انتظامیہ کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے شاندار کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیویٹ نے وائٹ ہاؤس کی میڈیا بریفنگز میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا دفاع کیا اور ملکی و بین الاقوامی معاملات پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔کیرولین لیویٹ 28 سالہ ہیں اور امریکی تاریخ کی کم عمر ترین وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں اور حکومتی پالیسیوں کی وضاحت میں مرکزی کردار ادا کیا۔
انہوں نے عہدہ چھوڑنے کی وجہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی خواہش بتائی ہے، اور کہا کہ وہ اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہتی ہیں۔رواں سال مئی میں انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا اور حال ہی میں زچگی کی چھٹی مکمل کرکے وائٹ ہاؤس واپس آئیں تھیں۔ کیرولین لیویٹ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کے عہدے پر نئی تعیناتی کے حتمی فیصلے کا اعلان ابھی باقی ہے۔