میڈیکل لیگو آفس نے میر رضا کیس میں کوتاہیاں کیں: آئی جی سندھ

کوئی بھی اس غفلت میں ملوث پایا گیا تو اسے کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا:جاوید عالم اوڈھو
کراچی(آئی  این پی)میر رضا ہلاکت کیس کی موجودہ صورتحال اور تفتیش میں سامنے آنے والی مبینہ غفلت پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ وہ میر رضا کیس کے اصل حقائق پر ابھی کچھ کہنا نہیں چاہیں گے، لیکن میڈیکو لیگل آفس نے اس کیس میں واضح کوتاہیاں کی ہیں، اگر کوئی بھی اس غفلت میں ملوث پایا گیا تو اسے کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔آئی جی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ہی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور جوڈیشل سسٹم میں ایک دوسرے سے منسلک ہیں، اس لیے ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا اور انہیں سختی کے ساتھ نبھانے کی ضرورت ہے۔