عمران خان کا پیغام مل گیا‘وہ رہائی کے بعد میرے گھر آئے تو گرمجوشی سے استقبال کروں گا :اکبرایس بابر

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے جیل سے اپنے سابق دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کو اہم پیغام بھیجے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، اس معاملے پراکبر ایس بابر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے  انہیں یہ پیغام عمران خان کے ایک دیرینہ باہمی دوست کے ذریعے پہنچایا گیا جو خود بھی جیل میں ہیں۔ اکبر ایس بابر نے بتایا کہ عمران خان کا پیغام موصول ہونے کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کے ناراض بانی رہنماؤں اور کارکنوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں،  عمران خان کے ساتھ میرا بھی کوئی ذاتی اختلافات نہیں بلکہ سیاسی اختلافات رہے ہیں، اگر عمران خان میرے گھر آتے ہیں تو ان کا گرمجوشی سے استقبال کروں گا اور انہیں گلے لگاؤں گا۔