کل تک یہ پی ٹی آئی کو پاکستان کی بدترین جماعت کہتے تھے، اب ساتھ کھڑے ہیں
جس کی اپنی جماعت سنبھل نہیں رہی وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی جیسے لوگ پی ٹی آئی کے دعویدار ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جس کی اپنی جماعت سنبھل نہیں رہی وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل تک یہ پی ٹی آئی کو پاکستان کی بدترین جماعت کہتے تھے، اب اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ ایک طرف ہائی کورٹ میں سٹے لیا گیا اور دوسری جانب یہاں کیس روکا جا رہا ہے، ورکرز کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور کیس کو روکا جا رہا ہے۔