ویب ڈیسک: اسلام آباد کے فیز 5 پل کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک مسافر ٹرین کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بوگی میں موجود سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بروقت ریسکیو و فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ آپریشن میں ایک ایمبولینس، چار فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ایمرجنسی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔