اینکرپرسن وسیم بادامی ڈینگی بخار اور سائنوس کی تکلیف میں مبتلا، مداحوں سے دعا کی درخواست

اینکرپرسن وسیم بادامی ڈینگی بخار اور سائنوس کی تکلیف میں مبتلا، مداحوں سے دعا کی درخواست

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اینکرپرسن اور صحافی وسیم بادامی نے اپنی بیماری کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست کی ہے۔

وسیم بادامی نے سوشل میڈیا پر اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں کینولا لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ وہ ان دنوں ڈینگی بخار اور سائنوس (ناک، سر اور چہرے کی سوجن) کی تکلیف کا شکار ہیں۔اینکرپرسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بیماری کے اس مرحلے میں انہیں مداحوں کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔ ان کی اس پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی صحافیوں کی جانب سے کثیر تعداد میں نیک خواہشات اور دعاؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔