ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر ویلی میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نجی نیوز چینل کی اینکرپرسن شبانہ لیاقت اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت لاپتہ ہوگئی ہیں۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق، مقامی رضاکاروں کو شبانہ لیاقت کا پرس اور شناختی کارڈ ملا ہے، جس کے بعد ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرچ آپریشن میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مقامی رضاکار بھی حصہ لے رہے ہیں اور لاپتہ خاندان کی تلاش کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بابوسر ویلی کے دشوار گزار اور برف پوش علاقوں میں خراب موسم کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔