ریاستی ادارے نجی شعبوں کے سپرد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:وزیرخزانہ

 معیشت کی بہتری میں نجی شعبوں کا اہم کردار ہے، نجکاری کی طرف  جانا کارآمد ہو سکتا ہے
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے نجی شعبوں کے سپرد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینشن میں اہم اصلاحات لے کر آئے ہیں۔ اور پرائیوٹ سیکٹرز کو ملک کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔ پچھلے سال جو ریونیو اکٹھا کیا گیا وہ 12 ٹریلین تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے  اور حکومتی اداروں کو نجکاری کی طرف لے جانا کارآمد ہو سکتا ہے، سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل بہت اچھا ہے