تین پاکستانی نوجوان ‘‘40 انڈر 40’’ عالمی فہرست میں شامل

لاہور (خصوصی رپورٹ) تین پاکستانی شہری ‘‘40 انڈر 40’’ عالمی فہرست میں شامل ہو گئے۔ ظل ہما، عدنان قریشی اور مہک راشد نے عالمی اعزاز حاصل کر لیا، 11 اپریل کو منعقدہ تقریب میں تینوں شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ظل ہما نے گورننس کی کیٹیگری میں نمایاں کارکردگی دکھائی، عدنان قریشی کو تعلیم کے شعبے میں جبکہ مہک راشد کو ایکسپیرینشل لرننگ کے میدان میں اعزاز دیا گیا۔یہ فہرست زوڈس کمیونیکیشن یو کے کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ ‘‘40 انڈر 40’’ فہرست کا آغاز 2017 میں کیا گیا تھا، جس کے تحت اب تک 40 سے زائد ممالک کے نوجوان لیڈرز کی خدمات کو عالمی سطح پر پذیرائی مل چکی ہے۔