لاہور (کرائم رپورٹر)لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکوں پر مشتمل تین رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3موٹرسائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر، عاقب اور عظیم کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے چند روز قبل ٹیپ روڈ سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔ ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے تھے اور لاہور سٹی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔