سیف علی خان نے فلم کاک ٹیل میں کام کو غلطی قرار دے دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ 2012 کی فلم کاک ٹیل کرنا ان کی ایک غلطی تھی۔ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے فلم میں کام کو غلطی قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فلم میں ان کے کام کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ اس کے پروڈیوسر بھی تھے۔ چونکہ وہ اس منصوبے کی پشت پناہی کر رہے تھے، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ فلم مکمل ہو اور بالآخر سینما تک پہنچے۔ مجھے پوری طرح معلوم تھا کہ دلچسپ کردار ویرونیکا کا ہے۔اسی گفتگو کے دوران انھوں نے ساجد خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ہم شکل کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ میں اس فلم کے لیے بھی غلط انتخاب تھا، کیونکہ یہ میری نوعیت کی فلم نہیں تھی۔ کچھ ایسے اداکار تھے جو اس کردار کو بہت بہتر انداز میں نبھا سکتے تھے۔ لوگوں کو ہنسانے کے لیے ایک مختلف قسم کی صلاحیت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے، جو شاید میں خود کو اس انداز میں کرنے کے لیے قائل نہیں کر سکا۔56 سالہ سیف نے کہا میرا خیال ہے کہ ساجد کو مجھ سے اس طرح کی اداکاری کی توقع تھی۔ ویسے اکشے کمار یہ کردار زیادہ بہتر کر سکتے تھے۔ یہی غلطی تھی، لیکن میں فلم اور ساجد کے ساتھ بھی کھڑا ہوا۔ آخرکار ہمیں اپنی فلموں کا ساتھ دینا ہی ہوتا ہے۔