جسٹس مزمل نے میاں انعام الہی اور دیگر کی جانب سے دائر دوسری اپیل پر فیصلہ جاری کیا
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے39 سالہ پرانے اراضی تنازعہ سے متعلق فیصلہ سنادیا عدالت نے 1987 کے معاہدہ اراضی کی تکمیل کا دعوی مسترد کردیا۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے میاں انعام الہی اور دیگر کی جانب سے دائر دوسری اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔درخواست گزاروں نے 27 جولائی 1987 کو 199 کنال 9 مرلہ اراضی کے لیے دس لاکھ روپے کے عوض معاہدہ بیع کیا تھا، جس میں ایک لاکھ روپے بطور بیعانہ ادا کیے گئے تھے۔ درخواست گزاروں کے مطابق باقی رقم ادا کرکے رجسٹری مکمل کی جانی تھی، تاہم فریق مخالف نے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ معاہدے میں تکمیل کے لئے تین ماہ کی مدت درج تھی، تاہم کوئی مخصوص تاریخ مقرر نہیں کی گئی تھی، اس لیے قانونِ تحدیدِ مدت کے آرٹیکل 113 کے تحت مدت کا آغاز اس وقت ہوا جب درخواست گزاروں کو معاہدے سے انکار کا علم ہوا