پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا قیادت کو فنڈ دینے سے انکار

اسلام آباد (آن لائن)لانگ مارچ سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ پارٹی اراکین پارلیمنٹ نے قیادت کو فنڈ دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے رقم فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لئے پارٹی قیادت نے اراکین پارلیمنٹ سے 50 ہزار روپے فی رکن کے حساب سے فنڈ مانگا تھا تاکہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے سٹیج اور دیگر اخراجات پورے کیے جا سکیں، تاہم اراکین نے یہ رقم بھی دینے سے انکار کر دیا۔