لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے48 گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوئوں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق38 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 315 ملزمان کوگرفتارکیا گیاگرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے 146 ریکارڈ یافتہ، 67 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 64 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئیڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیاشہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کیخلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا