تجارت پر پابندی کے باوجود بھارت سے بالواسطہ درآمدات جاری

  اگست  میں بھارت  سے پاکستان کی بالواسطہ درآمدات 3 کروڑ  20 لاکھ ڈالر  رہیں:ذرائع وزارت تجارت
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کا ہر قسم کی تجارت  پر  پابندی کے باوجود  بھارت  سے بالواسطہ  درآمدات کا انکشاف  ہوا  ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت تجارت کا کہنا  ہے   اگست 2025 میں بھارت  سے پاکستان کی بالواسطہ درآمدات 3 کروڑ  20 لاکھ ڈالر  رہیں۔ سالانہ  بنیادوں پر اگست 2025 میں بھارت  سے  بالواسطہ درآمدات 37 فیصد  بڑھیں۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق  اگست 2024 میں بھارت  سے پاکستانی درآمدات کا حجم 2 کروڑ 33 لاکھ  ڈالر  تھا۔ موجودہ  حکومت کے ڈیڑھ سال  میں بھارت  سے سالانہ  بالواسطہ درآمدات میں7 بار اضافہ ہوا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق  مارچ، اگست اور  ستمبر 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر بالواسطہ درآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔ اکتوبر 2420 اور  فروری، مارچ  2520 میں سالانہ بنیاد پر بھارت  سے  بالواسطہ  درآمدات بڑھیں۔حکام وزارت تجارت کے مطابق  پاکستان  نے  رواں  سال  مئی  میں بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت  پر  پابندی لگائی۔ یہ فیصلہ  بھارت کی جانب  سے سندھ طاس معاہدہ  یکطرفہ معطل کیے جانیکے بعدکیا گیا۔