خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مشتبہ عناصر کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں سے ان کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور نقل و حرکت محدود کرنے میں مدد مل رہی ہے۔سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔