فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کا حکم

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت پندرہ اعلیٰ افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویڑن میں سیکریٹری تعینات تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی تعیناتی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کا تعلق ضلع مردان خیبر پختونخوا سے ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا۔علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محمد یحییٰ اخونزادہ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔محمد یحییٰ اخونزادہ کا تعلق چارسدہ ، خیبر پختونخوا سے ہے، محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے پہلیایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ساؤتھ اور نارتھ وزیرستان، سیکرٹری ہیلتھ، انفارمیشن اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بھی رہ چکے ہیں۔محمد یحییٰ اخونزادہ کی تعیناتی تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی، محمد یحییٰ اخونزادہ کی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے تبدیل کر دیا، شہاب علی شاہ کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔گریڈ 21 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر شہاب علی شاہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہاب علی شاہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو رپورٹ کریں گے، آئندہ احکامات تک ہدایت برقرار رہے گی۔