برآمدات، توانائی، ماحولیات اور معاشی برابری پر عملدرآمد کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں
لاہور (یواین پی) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان کو خط لکھ کر اڑان پاکستان پر رپورٹ طلب کر لی۔خط میں اڑان پاکستان کے تحت صوبوں کو دیے گئے اہداف پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی گئی۔علاوہ ازیں ایکسپورٹس، توانائی، ماحولیات اور معاشی برابری پر عملدرآمد کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی۔خط میں پنجاب کو دیئے گئے معاشی اہداف پر کارکردگی رپورٹ وفاق کو جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے اڑان پاکستان کے تحت تمام بڑے شعبوں کی پیشرفت ایک رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مزید براں سالانہ پلان 2026-27کے لئے صوبائی کارکردگی کا مکمل ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا، وفاق نے صوبے سے معاشی ترقی کے اقدامات کی تفصیلی بھی رپورٹ مانگ لی