مریم نواز نے جس ارینجمنٹ کا ذکر کیا اس کی ایک جھلک کے پی ماڈل میں نظر آگئی ہے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب کی باڈی لینگوئج سے ایسے لگتا ہے کہ دال میں کچھ تو کالا ہے، مریم نواز نے جس اگلے ارینجمنٹ کا ذکر کیا اس کی ایک جھلک خیبرپختونخوا ماڈل میں نظر آگئی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 فضول ہے، حکومت کو چاہئے نیا سسٹم لے کر آئے، مجھے اگلے ارینجمنٹ کا نہیں پتا ہے۔مجھے اگلے ارینجمنٹ کا واضح پتا ہوتا تو ضرور بتا دیتا، وزیراعلی پنجاب نے جس اگلے ارینجمنٹ کا ذکر کیا ہے اسکی ایک جھلک خیبر پختونخوا کے نئے ماڈل میں نظر آگئی ہے مریم نواز کی باڈی لینگویج سے ایسا لگتا ہے کہ دال میں کچھ تو کالا ہے اور حکومتی وزرا بھی بات کررہے ہیں اس کا مطلب کچھ تو پک رہا ہے، اب وزرا سسٹم کولیپس کی بات کرتے ہیں لیکن ہم نظام میں اصلاحات بھی نہیں کررہے،جو کچھ پک رہا ہے وہ حکومتی وزرا کی تڑپ سے نظر آرہا ہے۔