ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم ’’ سردار جی 3‘‘ بھارت میں بھی ریلیز

 سردار جی 3 پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سینما گھروں کی زینت بن چکی تھی
ممبئی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی پنجابی فلم سردار جی 3 بالآخر بھارتی ناظرین کے لیے بھی پیش کردی گئی ہے۔ سیاسی کشیدگی اور ہانیہ عامر کی فلم میں شمولیت پر ہونے والے ردعمل کے باعث یہ فلم بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہوسکی تھی، تاہم اب اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے وہاں کے شائقین تک پہنچا دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کامیڈی اور ہارر کے امتزاج پر مبنی یہ فلم 9نومبر کو بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جاری کی گئی۔ اس سے قبل سردار جی 3 پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سینما گھروں کی زینت بن چکی تھی۔ فلم کو 27 جون 2025 کو پاکستان اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹس میں ریلیز کیا گیا تھا۔ بھارتی سینما گھروں میں نمائش نہ ہونے کے باوجود فلم نے پاکستانی باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔