ایمان مزاری کیخلاف ٹرائل سے متعلق اپیلیں غیر موثر قرار دے کر نمٹادیں

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایمان مزاری کے خلاف رکاوٹیں ہٹانے کے کیس میں ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہے، سپریم کورٹ میں اب یہ کیس غیر مثر ہو چکا ہے۔سپریم کورٹ کے مطابق درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کرے گی۔دریں اثنا سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی کیس کے حوالے سے عدالتی نظام اور ریاستی رویے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور گفتگو کے دوران وہ آبدیدہ ہوگئیں۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے آبدیدہ لہجے میں کہا کہ میری بیٹی اور داماد وزیراعظم کی بیٹی اور داماد تو نہیں ہیں کہ کرپشن اور سنگین مقدمات کے باوجود انہیں فوری رہائی یا استثنی مل جائے