نواز شریف قومی اسمبلی پہنچ گئے، لیگی رہنماؤں کا استقبال

نواز شریف قومی اسمبلی پہنچ گئے، لیگی رہنماؤں کا استقبال

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف آج قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں ان کا والہانہ استقبال کیا۔ نواز شریف وزیر اعظم کے ہمراہ گئے اور ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر نواز شریف کا خیرمقدم کیا، اور نواز شریف نے ایوان میں موجود ارکان سے مصافحہ کیا۔اس دوران، بلاول بھٹو زرداری بھی نواز شریف کے نشست پر جا کر ان سے ملا۔