منڈی بہا ئوالدین پولیس نے عدالت کے حکم پر تمام بھٹہ مزدوروں کو بچوں سمیت پیش کیا، رہا کرنے کا حکم
لاہور( خصوصی رپورٹ) ملکوال کے قریب ایک بھٹے سے18 مزدور بازیاب،ہائیکورٹ نے تمام مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔دورانِ سماعت منڈی بہا ئوالدین پولیس نے عدالت کے حکم پر تمام بھٹہ مزدوروں کو بچوں سمیت پیش کیا۔ درخواستگزارکے وکیل نے م ئوقف اختیار کیا کہ بھٹہ مالک مزدوروں سے زبردستی کام لے رہا ہے۔دوسری جانب بھٹہ مالک کے وکیل نے م ئوقف پیش کیا کہ مزدوروں نے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے اور وہ اپنی مرضی سے کام کر رہے ہیں۔ پولیس کی تفتیش کے مطابق بھٹہ مزدور کسی کے زیرِ حبس نہیں تھے بلکہ اپنی مرضی سے وہاں مقیم تھے۔