لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور شہر میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن سکواڈ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے وارداتوں کی ففٹی ففٹی کرنے والے دو مختلف گینگز کے سرغنہ گرفتار کر لیے۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق گرفتار ملزمان سلامت اور شہزاد کو گلبرگ اور شاہدرہ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے صرف مخصوص علاقوں میں مجموعی طور پر 104 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ڈکیتی، چوری، جھپٹا مار وارداتوں اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ دونوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں گلبرگ اور شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔