لاکھوں کے ڈاکے ، چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں جنید سے1لاکھ 70ہزار روپے اور موباثل فون،ڈیفنس میں اکرام سے 1 لاکھ60 ہزار روپے اور موبائل فون،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں اشعر سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،بادامی باغ میں حمزہ سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں دانیال سے1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. کاہنہ اور اکبری گیٹ سے گاڑیاں جبکہ شادمان گلشن اقبال اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔