تشددسے 2اہلکار شدید زخمی، مقدمہ درج ، گرفتاری کیلئے کارروائی
دوسرا واقعہ ، گرینڈ مارکی سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر ) لیسکو کے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیسکو کی ٹیم نے ایئر پورٹ سب ڈویژن کے علاقے گوہاوا ٹبہ میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کیا۔ پولیس کی موجودگی کے باعث ملزمان موقع پر حملہ کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم بعد ازاں تقریباً چھ سے سات نامعلوم افراد نے لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔حملے کے دوران لیسکو اہلکاروں فاروق لائن مین اور عرفان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ واقعہ کی رپورٹ پر تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔دریں اثنا لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شالامار ڈویژن میں "لاہور گرینڈ مارکی سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی ،ٹیم نے رینجرز کے ہمراہ مارکی میں اچانک چھاپہ مارا معائنے میں 09 عدد کیبنٹ ایئر کنڈیشنرز (4 ٹن) اور 02 عدد سپلٹ ایئر کنڈیشنرز (1.5 ٹن) کے ساتھ کثیر لائٹنگ لوڈ چلتا ہوا پایا گیا،دونوں میٹرز موقع پر ہی منقطع کر دیے گئے۔